تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

چودھری نثار علی خان کی والدہ کی نمازہ جنازہ ادا کر دی گئی

جنگ نیوز -
اسلام آباد…قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چودھری نثار علی خان کی والدہ کی نمازہ جنازہ میں بعض وفاقی وزرا سمیت وفاقی و صوبائی ارکان پارلیمنٹ نے شرکت کی۔اسلام آباد کے نواح میں واقع چودھری نثار کے آبائی علاقے چکری میں ان کی والدہ کی نماز جنازہ اور تدفین میں قائد ایوان سینیٹ نئیر بخاری، پنجاب کے سینئر مشیر سردار ذوالفقار کھوسہ،مستعفی وفاقی وزرا ڈاکٹر ارباب عالمگیر،حاجی غلام احمد بلور، وزیر تعلیم پنجاب رانا ثنااللہ،سینیٹر اسحق ڈار،راجہ ظفر الحق،اقبال ظفر جھگڑا، خواجہ سعد رفیق،زاہد حامد،حمزہ شہباز،شاہد خاقان عباسی اور یگر ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے شرکت کی۔اس موقع پر علاقے کے عوام کی بڑی تعداد نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔اس موقع پر سیاسی رہنماؤں نے چودھری نثار نے فردا فردا ملاقات کر کے ان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت بھی کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.