5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
سماجی نیٹ ورکنگ ویب سائٹ فیس بک بھی گانوں کا موضوع بننے لگی
جنگ نیوز -
نیویارک…سماجی نیٹ ورکنگ ویب سائٹس کا استعمال تیزی سے بڑھتا جارہا ہے اور اسے استعمال کرنے والے صارفین اپنے بارے میں ہر چھوٹی بڑی بات ان ویب سائٹس پر جاری کرنے میں ذراسی بھی دیر نہیں کرتے۔شاید یہی وجہ ہے کہ شوبز شخصیات کو بھی ان ویب سائٹس کے استعمال کی عادت پڑگئی ہے جہاں کچھ شوبز شخصیات اس پر اپنے مداحوں سے روابط رکھتی ہیں تو کچھ نے اس کو اپنے فن سے نمایاں کردیا ہے۔یہ وڈیو بھی ایسے ہی ایک گلوکار Kamal Heer کی ہے جس نے اپنے گانے کا موضوع فیس بک کو چُنا ہے اور اسی پر موجود ایک لڑکی کی فیس بک پر تمام حرکات و سکنات، خیالات، تصاویر اور ذاتی معلومات کو انتہائی دلچسپ انداز میں بیان کیا ہے۔