5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
بیرسٹر مسعودکوثر نے خیبر پختونخوا کے نئے گورنر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا
جنگ نیوز -
پشاور…خیبر پختونخوا کے نئے گورنر بیرسٹر مسعود کوثر نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا، پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اعجاز افضل نے گورنر سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں ہوئی۔ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ امیر حیدر ہوتی، صوبائی وزرا، اعلیٰ حکام اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی ۔ پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اعجاز افضل نے نئے گورنر مسعود کوثر سے حلف لیا۔ حلف برداری کے بعد گورنر مسعود کوثر نے قیام امن اور فاٹا کی ترقی ان کی ترجیحات ہیں۔