5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پی آئی اے کا مسئلہ دو سے تین دن میں حل ہوجائے گا، رحمان ملک
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے پی آئی اے کے ہڑتالی ملازمین کے مطالبات کو ہمدردانہ غور کیلئے وزیراعظم تک پہنچانے جبکہ ہڑتالی ملازمین کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے احتجاج کے عمل میں کسی پرزور، زبردستی نہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ اسلام آباد میں رحمان ملک سے پی آئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کے مذاکرات ہوئے ، اس میں سیکریٹری دفاع بھی شریک ہوئے ، بعد میں وزیر داخلہ رحمان ملک اور پالپا کے سہیل بلوچ میڈیا کو مشترکا بریفنگ دی ، وزیرداخلہ نے بتایا کہ انہوں نے پی آئی اے ملازمین کے مطالبات ،نوٹ کرلئے ہیں اور انہیں وہ وزیراعظم دو ست تین روز میں معاملہ حل کرلیا جائے گا ، انہوں نے کہا کہ ایئرپورٹ کے ایک مخصوص حصے میں احتجاج کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے ، جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے طے کیا ہے کہ ایئرپورٹ پر کسی کو زبردستی روکا نہیں جائے گا، سہیل بلوچ نے بتایا کہ ملازمین کا احتجاج پرامن طور پر جاری رہے گاجبکہ کل پھر رحمان ملک سے مذاکرات ہوں گے۔