تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کپاس کی قیمت 12 ہزار روپے فی من کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی

جنگ نیوز -
کراچی…کپاس کی قیمت مزید300 روپے اضافے کے ساتھ12 ہزار روپے فی من کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی ۔پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے ممبر احسان الحق نے جیو نیوز کو بتایا کے بین الاقوامی سطح پر کپاس کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی اس کی قیمت میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں کپاس کی برآمدات کے حوالے10 فروری کو ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے جس کے باعث بھارت سے کپاس کی درآمدات کے امکانات تقریباً ختم ہوگئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.