5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
غذائی شعبے کے زیر گردش قرضوں کے حجم میں21 ارب روپے کی کمی
جنگ نیوز -
اسلام آباد…گزشتہ دو ماہ کے دوران غذائی شعبے کے زیر گردش قرضوں کا حجم21 ارب روپے کمی کے بعد351 ارب روپے ہوگیا۔ وزارت خزانہ کے ذرائع نے جیونیوز کو بتایاکہ ستمبر2010 میں غذائی سرکلرڈیٹ416 ارب اور دسمبر میں 372 ارب روپے تھا ۔ غذائی سرکلر ڈیٹ میں250 ارب روپے گندم اور101 ارب روپے چاول، چینی اور یوریا کی خریداری میں پھنسے ہوئے ہیں۔ حکومتی ذخائر میں65 لاکھ ٹن گندم اور ساڑھے چار لاکھ ٹن چینی موجود ہے، جو سرکلر ڈیٹ کا باعث ہے۔ گندم کے سرکلر ڈیٹ میں پنجاب کے160، سندھ کے25، خیبر پختون خوا کے دو اور پاسکو کے63 ارب روپے کے واجبات ہیں۔