تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

این آئی سی ایل اسکینڈل : حبیب اللہ وڑائچ سمیت 7 ملزمان کی ضمانتیں منظور

جنگ نیوز -
لاہور...لاہور ہائیکورٹ نے این آئی سی ایل اسکینڈل میں سابق وزیر مملکت حبیب اللہ وڑائچ سمیت7 ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لی ہیں۔ ہائیکورٹ نے این آئی سی ایل اسکینڈل کیس میں حبیب اللہ وڑائچ کوایک کروڑ روپے جبکہ حر گردیزی کو دس لاکھ روپے کے مچلکے داخل کرانے کا حکم دہا ہے ۔عدالت نے دیگر ملزمان کی بھی ضمانت پر رہائی کا کا حکم دیا ہے جن میں نوید حسین ،علی اطہر ،زاہد حسین ، محمد ظہورشامل ہیں۔ سماعت کے دوران ایف آئی اے کی طرف سے عدالت میں بتایا گیا کہ حبیب اللہ وڑائچ سے ایک ارب68کروڑ روپے وصول کیے جاچکے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.