5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
وزن کم کرنے کے خواہشمند انڈے کھانے سے نہ گھبرائیں،امریکی تحقیق
جنگ نیوز -
نیویارک...وزن بھی کم رکھناہے اور انڈے بھی پسند ہوں تو آپ کو امریکی سائنسدانوں کا شکر گزار ہونا چاہئے کیوں کہ انہوں نے ثابت کیا ہے کہ انڈوں میں اتنا کولسٹرول نہیں ہوتا جتنا کہ تصور کیا جاتا تھا۔امریکا کے ایگری کلچر ریسرچ سینٹرکاکہنا ہے کہ نئی تحقیق سے پتہ چلاہے کہ انڈوں میں185 ملی گرام کولسٹرول پایاجاتاہے جو2002 میں کی گئی تحقیق کے مطابق14 فیصد کم ہے اور وٹامن ڈی64 فیصد زیادہ ہے۔اس طرح ایسے افراد جو اپنا وزن کم رکھنا چاہتے ہیں اور انڈوں کے بھی شیدائی ہیں توان کامسئلہ حل ہوجائے گا، اس تحقیق کیلئے12مختلف علاقوں سے انڈے جمع کیے گئے تھے۔