5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ملک بھر میں تمباکو نوشی کیخلاف منظم مہم شروع
جنگ نیوز -
اسلام آباد...حکومت نے ملک بھر میں تمباکو نوشی کیخلاف منظم مہم شروع کر دی ہے۔ اس مقصد کیلئے چاروں صوبوں کے20اضلاع میں ڈی سی اوز کی سربراہی میں کمیٹیاں قائم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ٹوبیکو کنٹرول سیل وزارت صحت کے سربراہ ڈاکٹر ضیا الدین کا کہنا ہے کہ حکومت نے تمباکو نوشی کیخلاف2002 میں آرڈیننس منظور کرایا، جسکے تحت پبلک مقامات ،سرکاری ونجی اداروں اور ٹرانسپورٹ میں تمباکو نوشی کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے لیکن اس پر عمل درآمد ہونے کی بجائے تمباکو کا استعمال کرنیوالوں میں کمی کی بجائے اضافہ ہواجس کے بعد اب حکومت نے ملک کے20 اضلاع میں چھ رکنی ٹوبیکو کنٹرول کمیٹیاں تشکیل دی ہیں جس کا سربراہ متعلقہ ڈی سی او کو مقرر کیا گیا ہے۔