5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پی آئی اے ہڑتال: مسافروں کو ٹکٹ ریفنڈ کرانے میں مشکلات
جنگ نیوز -
کراچی...ایک جانب پی آئی اے میں ملازمین کی ہڑتال سے پروازیں منسوخ ہورہی ہیں تو دوسری جانب پی آئی اے کے عملے کی غیر حاضری کے باعث مسافروں کو رقم کی واپسی میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔پی آئی اے میں جاری بحران کے باعث متعدد اندورن ملک و بیرون ملک پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں۔ جن مسافروں نے براہ راست پی آئی اے سے ٹکٹ خریدا تھا انھیں رقم کی ادائیگی فوری نہیں کی جارہی کیونکہ پی آئی اے کا عملہ اپنے دفاترمیں موجود نہیں ہے۔ چیئرمین ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان یحییٰ پولانی کے مطابق جن مسافروں نے ٹریول ایجنٹس کے ذریعے ٹکٹ بک کروائے تھے انھیں ایجنٹس فوری واپس کررہے ہیں۔ٹکٹ کی بکنگ کے وقت مسافروں کی رقم سے5 فیصد پی بی ٹیکس منہا کرلیا جاتا ہے جو ناقابل واپسی ہوتا ہے۔ اس طرح پروازیں منسوخ ہونے کی صورت میں بھی مسافروں کو ٹکٹ کی پوری رقم ملنے کے بجائے5 فیصد کم رقم ملے گی۔