تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

آسکر میلے میں شریک مہمانوں کیلئے ڈنر انتظامات کو آخری شکل دیدی گئی

جنگ نیوز -
لاس اینجلس...ہالی ووڈ کے گرانڈ بال روم میں سجنے والے آسکر میلے میں شریک مہمانوں کیلئے ڈنر کے انتظامات کو آخری شکل دیدی گئی ۔لاس اینجلس میں83ویں سالانہ اکیڈمی ایوارڈز فنکشن کے اختتام پر 27 فروری کو مہمانوں کو دیئے جانے والے گورنر بال ڈنرکے انتظامات مکمل ہو گئے ہیں۔اس موقع کیلئے 2011گورنرز بال کو کلاسیکل ہالی ووڈ نائٹ کلب میں تبدیل کیا ہے اور اسے رنگا رنگ پھولوں سے سجایا گیا ہے اور شام کو حسین بنانے کیلئے سرخ ،نیلے اور سنہرے رنگوں کا استعمال کیا گیا ہے ، جب میلہ اختتام پذیر ہوگا تو مہمانوں کو گورنر بال لے جایا جائیگا جہاں شیف ولفگینگ پک کے تیار کردہ کھانوں سے ان کی تواضع کی جائیگی جس میں خصوصی طور پر تیار کئے گئے مختلف اقسام کے سلاد اور لذید کھانے پیش کئے جائیں گے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.