تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

آئی ایم ایف جائزہ مشن 10 سے12 دنوں میں پاکستان کا دورہ کریگا

جنگ نیوز -
اسلام آباد...آئی ایم ایف کا جائزہ مشن آئندہ10 سے12 دنوں میں پاکستان کا دورہ کریگا۔وزارت خزانہ کے ذرائع نے جیو نیوز کو بتایاکہ وفد ایک ہفتے کے دورے کے دوران پاکستان کی معیشت کا جائزہ لے گا۔ یہ پانچویں جائزے کی تیسری کڑی ہے۔ جائزہ مشن پاکستان کو لیٹر آف کمفرٹ دینے پر غور کرے گا۔ لیٹر آف کمفرٹ ملنے سے پاکستان کو آئندہ بجٹ کیلئے عالمی بینک ، ایشیائی ترقیاتی بینک اور دیگر مالیاتی اداروں کی بجٹ سپورٹ کے حصول میں مدد ملے گی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.