5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
بیونس آئرس میں فیشن ویک ،ماریا پرائیورکے ملبوسات کی نمائش
جنگ نیوز -
بیونس آئرس میں فیشن ویک ،ماریا پرائیورکے ملبوسات کی نمائش
بیونس آئرس… بیونس آئرس فیشن ویک میں ارجنٹینا کی معروف فیشن ڈیزائنرماریا پرائیورکے ملبوسات کی نمائش ہوئی۔بینوس آئرس فیشن ویک کے تیسرے روزمعروف ڈیزائنرماریا پرائیورکے موسم سرما کے کلیکشن پیش کیے گئے۔ماڈلزنے تھیٹرکی اداکاراؤں جیسامیک اپ کررکھا تھا اورلمبے اونی کوٹ پہن کرکیٹ واک کرتے ہوئے وہ کسی اسٹیج ڈرامے کا کردارلگ رہی تھیں۔ ملبوسات میں سفید رنگ نمایاں تھا ۔حاضرین نے ماریا کے کلیکشن کی دل کھول کرداددی۔آخرمیں ماڈلز کے ساتھ ماریا نے ریمپ پرآکرلوگوں کا شکریہ اداکیا۔