5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
لیبیا: فائرنگ سے انکار،130فوجیوں کوموت کے گھاٹ اتار دیا گیا
جنگ نیوز -
طرابلس…انسانی حقوق کی عالمی تنظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ لیبیامیں جمہوریت پسند مظاہرین پر فائرنگ سے انکارکرنے والے ایک سو تیس فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ لیبیا میں حکومت مخالف مظاہروں میں کوئی کمی نہیں آئی۔ دوسری جانب حکومت کے خلاف فوج میں بھی سرکشی کے آثار نظر آنے لگے ہیں۔ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ مغربی شہر بن غازی کے قریب البائدہ کے علاقے میں ایک سو تیس فوجیوں کی ہاتھ بندھی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ ان لوگوں نے حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکلنے والے مظاہرین پر فائرنگ سے انکار کردیا تھا۔ لیبیا میں کرنل قذافی کے خلاف آٹھ روز سے جاری مظاہروں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔