5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
صدر زرداری جوہری مسئلے پر عالمی برادی کے امتیازی رویے سے پریشان
جنگ نیوز -
ٹوکیو…فارن ڈیسک… پاکستانی صدر آصف علی زرداری کو اس امر پر سخت مایوسی ہے کہعالمی برادری جوہری مسئلے پر بھارت کی طرح پاکستان کے ساتھ سلوک نہیں کر رہی اور امتیازی رویہ روا رکھتے ہوئے بھارت جتنے پاکستان کو فوائد نہیں دیے جارہے ۔ امریکی خبر رساں ادارے نے جاپانی اخبار مینیچی ڈیلی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے سخت مایوسی کا اظہار کیا کہ پاکستان کو بھارت کی طرح جوہری حمایت حاصل نہیں۔ امریکا، فرانس اور روس بھارت کے ساتھ معاشی تعلقات کومضبوط کرنے کے خواہاں ہیں اور بھارت کے ساتھ انہوں نے جوہری معاہدے کیے۔جاپانی حکام کے ساتھ پاکستانی حکام نے ایٹمی مسئلے پر عالمی برادری کی بھارت کی طرف جھکاوٴ اور پاکستان کے ساتھ دہرے معیار کی شکایت کی اس پر جاپانی حکام نے پاکستان کا چین سے ریکٹر کی خریداری کی رپورٹوں پر اپنی تشویش سے آگاہ کیا۔