تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

مارچ کیلئے تیل کی قیمتیں نہ بڑھیں توخزانے پرمزید13 ارب کا بوجھ پڑیگا

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزارت پٹرولیم حکام کے مطابق اگر مارچ کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھائی گئیں، توقومی خزانے پر مزید13 ارب روپے کا بوجھ پڑیگا ۔اسلام آباد میں وزارت پٹرولیم کے حکام نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پندرہ سے سولہ فیصد تک بڑھ چکی ہیں اگر اس کا اثر عوام کو منتقل نہ ہوا تو مارچ کے مہینے میں حکومت کو13 ارب روپے کا بوجھ برداشت کرنا پڑے گا ۔حکام کا کہنا تھا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے یا نہ بڑھانے کا فیصلہ وزیر نجکاری سید نوید قمر کے دورہ کویت سے واپسی پر کیا جائیگا جو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرنیوالی کمیٹی کے سر براہ ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.