تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

معیشت اور امن و امان کے مسئلے پر سمجھوتا نہیں کیا جائے گا،وزیراعظم

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی نے کہاہے کہ بیرونی ایجنڈے پر کام کرنیوالے ملک دشمنوں سے بات نہیں کی جائے گی، ان کاکہناہے کہ معیشت اور امن و امان کے مسئلے پر سمجھوتا نہیں کیاجائیگا۔ قومی اسمبلی میں خطاب میں وزیراعظم کاکہناتھاکہ حکومت کی تھری ڈی پالیسی ہے ، اسی کے تحت مالاکنڈ اور سوات میں بھی مذاکرات کو اہمیت دی گئی۔ قبائلی روایات میں ہتھیار ڈالنے کو اچھا نہیں سمجھا جاتا تاہم جو لوگ پولیٹیکل ایجنٹ کے سامنے سرینڈر کریں گے ان کے ساتھ بات چیت کی جائیگی، حکومت ہر محب وطن کے ساتھ بات کرنے کیلئے تیار ہے۔ انتہا پسندی اور دہشت گردی پرکنٹرول کے بغیر معیشت میں بہتری نہیں آسکتی۔وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان اور افغانستان دونوں نے بڑی قربانی دی ہے، دونوں ملکوں کواحساس ہے کہ ان حالات میں اپنانقصان ہورہاہے، مستحکم افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.