تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ن لیگ پی پی کو پنجاب سے علیحدہ کرنے پر نظرثانی کرے، رحمن ملک

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ وہ مسلم لیگ ن کی قیادت سے اپیل کرتے ہیں کہ پیپلز پارٹی کے وزرا کو پنجاب سے الگ کرنے کے معاملے پر نظر ثانی کریں۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رحمن ملک نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو اور مسلم لیگ ن کی قیادت نے ملک سے گندی سیاست کے خاتمے کیلئے میثاق جمہوریت پر دستخط کیے تھے۔اس لیے ملک میں لوٹا کریسی کی سیاست دوبارہ شروع نہ کی جائے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ حکومت نے اپنے اتحادیوں کی مدد سے جو اقدامات کیے اس سے ملک میں امن و امان کی صورتحال بہت بہتر ہو چکی ہے تاہم بلوچستان میں ابھی مسائل موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت عدلیہ کے فیصلوں کا احترام کرتی ہے اور اس کے مطابق اقدامات کیے جا رہے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.