تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کراچی: سٹی کورٹ اور ملیر کورٹ میں عدالتی عملے کی ہڑتال

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی ملیر کورٹ کے دو ماتحت ملازمین کے اغوا کیخلاف سٹی کورٹ اور ملیر کورٹ میں عدالتی عملے نے ہڑتال کی۔ہڑتال کے باعث عدالتوں میں مقدمات کی سماعت نہ ہوسکی اور جیل سے لائے گئے قیدیوں کو واپس بھیج دیاگیا۔سندھ لوئر جوڈیشیل اسٹاف ایسوسی ایشن کی اپیل پرآج سندھ بھرکی ماتحت عدالتوں کے ملازمین نے عدالتی امورکا بائیکاٹ کیا۔ملازمین کی ہڑتال کے باعث ملیر کورٹ سمیت کراچی سٹی کورٹ میں موجود ضلع جنوبی ، شرقی ،غربی اور وسطی کی عدالتوں میں مقدمات کی سماعت نہ ہوسکی۔سندھ لوئرجوڈیشل اسٹاف ایسوسی ایشن رہنماؤں کے مطابق22فروری کو ملیر کورٹ کے دو ملازمین جونیئر کلرک آغا یاسر اور بیلف شفقت کو ملیر کورٹ سے واپسی پر اغوا کیا گیااور تین روز گزرنے کے باوجود پولیس تاحال دونوں ملازمین کو بازیاب نہیں کراسکی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.