5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ڈپٹی اٹارنی جنرل کی ہائیکورٹ جج کے خلاف تحریری شکایت
جنگ نیوز -
اسلام آباد… ڈپٹی اٹارنی جنرل شائستہ قیصر نے سپریم کورٹ کے حکم امتناعی پر ہائی کورٹ میں دوبارہ مقرر ہونے والے جج کے خلاف شکایت وزارت قانون کو بھجوا دی ہے ۔ہائی کورٹ کے ان جج کو پارلیمانی کمیٹی نے عہدے سے فارغ کر دیا تھا جو بعد میں سپریم کورٹ کے حکم امتناعی پر دوبارہ ہائی کورٹ کے جج مقررہوئے، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے سیکرٹری قانون کو اپنے مراسلے میں لکھا کہ ایک کروڑ روپے کے فراڈ میں ملوث ملزم محمد انور کی درخواست ضمانت فاضل جج کے پاس پیش کی گئی ۔ملزم کے وکیل سابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے صاحبزادے خواجہ لطیف وکیل تھے۔آٹھ اگست2010کو وہ عدالت میں پیش ہوئے نہ کوئی دلائل دیے، فاضل جج نے ملزم کی ضمانت منظورکرلی جبکہ بعد میں آرڈرشیٹ میں ان کی حاضری اوردلائل بھی شامل پائے گئے