5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
حکومت نے اصلاح نہ کی تو مڈٹرم انتخابات کا مطالبہ کرینگے، نوازشریف
جنگ نیوز -
کراچی…مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نے اصلاح نہ کی تو مڈٹرم انتخابات کا مطالبہ کرینگے،بڑے طوفان سے نمٹنے کیلئے مڈٹرم انتخابات کا راستہ اپنایا جا سکتا ہے،اب بھی یہ سمجھتے ہیں کہ حکومت کے پاس وقت ہے،ان کا کہنا تھا کہ اس سے بڑاوارکیاہوسکتاہے کہ2009میں حکومت ختم کردی گئی۔ جیونیوز کے پروگرام” آج کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ حکومت نے اصلاح نہ کی تو مڈٹرم انتخابات کا مطالبہ کرینگے اوربڑے طوفان سے نمٹنے کے لئے مڈٹرم انتخابات کا راستہ اپنایا جا سکتا ہے،ہم اب بھییہ سمجھتے ہیں کہ حکومت کے پاس وقت ہے،چندماہ حکومت ٹھیک چلی توعوام مزید2سال برداشت کرلیں گے،معاملہ45دن کانہیں تھابلکہ ہم3سال کے عمل سے گزرے ہیں،اگلے4ماہ میں معلوم ہوجائیگا کے حالات کس طر ف جا رہے ہیں۔نوازشریف کا کہناتھا کہ اصول کی بات کرتے ہیں، کسی کو پسند آئے نہ آئے،پہلے بھی اکیلے الیکشن لڑ چکے ہیں ،آئندہ بھی لڑ سکتے ہیں،حکمت عملی حالات کو دیکھ کر بنائیں گے، ہم نے ایجنڈے کو ماضی میں نافذکرکے دکھایا ہے،حکومت نے اصلاح نہ کی تو بجٹ کیسے پاس کرائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ہم میثاق جمہوریت کے تحت کام کر رہے تھے،10نکاتی ایجنڈایہ سوچ کردیاکہ حکومت پراتناہی بوجھ ڈالاجائے جتنا وہ اٹھا سکتی ہے،ایجنڈے کے2سے3نکات پر عمل نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ ہم حق اور سچ کے حصول کی بات کرتے ہیں ، کچھ لوگو ں کو ہماری باتیں پسند نہیں آتیں۔