5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
عوام دشمنوں کو شکست دینے کیلئے تیارہیں،معمر قذافی
جنگ نیوز -
تریپولی…معمر قذافی نے کہا ہے کہ اگر دشمن لڑائی چاہتا ہے تو ہم لڑنے کے لیے تیار ہیں۔طرابلس کے گرین اسکوئر پر عوام سے براہ راست خطاب میں لیبیا کے چالیس سال سے برسراقتدار رہنما معمر قذافی نے کہا کہ عوام لیبیا کے دفاع کے لیے تیار رہیں۔ انھوں نے دعوی کیا کہ لیبیا ئی عوام مجھ سے محبت کرتے ہیں۔انھوں نے زور دے کر کہا کہ ہم دشمن کو شکست دینے کے لیے تیارہیں۔اپنی عوام کے مخاطب کرتے ہوئے قذافی نے کہا کہ عوام کو مسلح کرنے کیلیے اسلحہ ڈپو کھول دیں گے۔ طرابلس شہر میں سارا دن مختلف علاقوں میں حکومتی مخالفین اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری رہیں۔ان جھڑپوں میں 5 افراد ہلاک اور متعد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے نے بتایا کہ لیبیا کے تین مغربی شہروں پر حکومت کاکنٹرول نہیں رہا ہے جبکہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے لیبیا کی تنظیم سے رکنیت ختم کرنے کی تجویز بھی دے دی ہے۔امریکا نے لیبیا میں اپنا سفارت خانہ بند کرنے پرغور کئے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔