5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
مشرقی افغانستان کی اہم وادی سے امریکی فوج کاانخلاشروع
جنگ نیوز -
مشرقی افغانستان کی اہم وادی سے امریکی فوج کاانخلاشروع
کابل…مشرقی افغانستان میں انتہائی اہم وادی میں قائم چیک پوسٹس سے امریکی فوج کا انخلا شروع ہوگیا ہے۔پینٹا گان کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل ایلیزبتھ رابنز کا کہنا ہے کہ مشرقی افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈرمیجر جنرل جان کیمپبیل صوبہ کنڑ میں بہترین نتائج کے حصول کے لیے فورسز کی پوزیشن میں تبدیلی لائی جارہی ہے ۔ ترجمان کے مطابق اس علاقے میں درجنوں پہاڑی گزرگاہیں ہیں اورامریکی فوج سب مقامات پرمتعین نہیں کی جاسکتی۔کمانڈرکیمپبیل کاکہنا ہے کہ اہلکاروں کو غیر متحرک نہیں رکھا جاسکتا ۔اس لیے انھیں ایسے مقامات سے نکالا جارہا ہے۔نیویارک ٹائمز کے مطابق اس وادی میں دوماہ کے آپریشن کے بعد پندرہ فروری سے امریکی فوج کاانخلا شروع ہوا تاہم وہاں افغان فوج کا ایک یونٹ تعینات رہے گا۔