5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
بھارت: وزیرریلوے کانئی ٹرینیں چلانے کااعلان مضحکہ خیزہے،کمیونسٹ پارٹی
جنگ نیوز -
بھارت: وزیرریلوے کانئی ٹرینیں چلانے کااعلان مضحکہ خیزہے،کمیونسٹ پارٹی
نئی دہلی… بھارت میں کمیونسٹ پارٹی کے رہنماؤں نے وزیرریلوے مامتا بینرجی کی جانب سے چھپن نئی ٹرینیں چلانے کے اعلان کو مضحکہ خیز قراردیا ہے۔نئی دہلی میں میڈیا سے گفت گومیں کمیونسٹ پارٹی کے سینئر رہنما اوررکن پارلے منٹ گروداس داس گپتا کاکہناتھا کہ نئی ریل گاڑیاں چلانے کے لیے بجٹ کہاں سے آئے گا۔مامتا بینرجی نے مغربی بنگال میں انتخابات کوذہن میں رکھ کریہ اعلان کیا ہے جو انتہائی بری بات ہے حالانکہ ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے توانھوں نے ریلوے کوبنانے کے بجائے اسے تباہ کردیا ہے۔ریاست اڑیسہ سے تعلق رکھنے والے رکن آراین پانی نے ریلوے بجٹ پر عدم اطمینان کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیرموصوفہ نے ریاست اڑیسہ کونظراندازکردیا ہے جبکہ وہاں سے ریلوے کوبڑا ریونیوحاصل ہوتاہے ۔انھوں ریلوے مسافروں کوتحفظ فراہم کرنے کے لیے بھی کچھ نہیں کیا۔