تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

بھارتی ہائی کمشنر کی نوازشریف سے ملاقات

جنگ نیوز -
رائے ونڈ…اسلام آباد میں بھارت کے ہائی کمشنر شرت سبھروال نے مسلم لیگ ن کے قائدنواز شریف سے ملاقات کی ۔ رائے ونڈ میں ہونیوالی ملاقات میں دونوں رہ نماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ بھارتی ہائی کمشنر شرت سبھروال نے خطے میں قیام امن کے لیے میاں نواز شریف کے دور حکومت میں کی گئی کوششوں کو سراہا ۔ اس موقعے پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ خطے میں قیام امن کیلئے دونوں ممالک کو بامقصد مذاکرات کرنے چاہئیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.