5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
لاہورسمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش، ژالہ باری
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش اورژالہ باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔ لاہور کے بعض علاقوں میں ہلکی دھند بھی چھا گئی۔لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ اور گردونواح میں ہلکی دھند سے سردی بڑھ گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کی وجہ سے ہوا میں نمی کا تناسب بڑھ گیا جس کی وجہ سے دھند چھانے لگی۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ یہ عارضی دھند ہے جو جلد چھٹ جاتی ہے۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں بادل چھائے رہیں گے اور کہیں کہیں ہلکی بارش کابھی امکان ہے۔