تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پشاور میں گرفتار امریکی شہری نے ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

جنگ نیوز -
پشاور…پشاور میں گرفتار امریکی شہری آئرن ڈی ہیون نے ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا۔آئرن ڈی ہیون کے وکیل نے ضمانت کی درخواست عدالت میں جمع کی۔ عدالت نے28 فروری کی پیشی پر پولیس سے آئرن سے متعلق ریکارڈ طلب کرلیا۔اس سے قبل مقامی عدالت نے پاکستان میں غیرقانونی طورپرمقیم امریکی شہری آئرن مارک ڈی ہیون کو14دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے۔جہاں اسے عام قیدیوں کے ساتھ رکھا گیا ہے ۔گذشتہ روز نامکمل سفری دستاویز کے الزام میں گرفتار امریکی شہری آئرن مارک ڈی ہیون کو انتہائی سخت سکیورٹی میں پشاور کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس موقع پرامریکی شہری کو ہتھکڑیاں لگائی گئی تھیں۔ امریکی شہری نے عدالت کو بتایا کہ اس کے ویزے کی میعاد ختم ہو گئی تھی اور اس نے اس سلسلہ میں وزارت داخلہ کو درخواست دے رکھی ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ قدرت اللہ نے کہا کہ چونکہ اس کیخلاف14 فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اسلئے وہ اسے14 دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج رہے ہیں تاہم امریکی شہری کو ضمانت کیلئے درخواست دینے کا حق حاصل ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.