5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
مڈٹرم الیکشن کے امکان کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاق اور پنجاب کی حکمران جماعتوں میں اختلافات بڑھنے کے بعد ملک میں مڈٹرم الیکشن کے امکان کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔ مڈٹرم الیکشن کیخلاف درخواست سابق وفاقی وزیر جے سالک کی طرف سے دائر کی گئی ہے۔جے سالک آئین میں اٹھارہویں ترمیم کے مقدمہ میں بھی فریق ہیں جس میں انہوں نے اقلیتی نشستوں کے موجودہ طریقہ کار کو چیلنج کررکھا ہے ، جے سالک نے ایک اور ضمنی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیارکیا ہے کہ ملک کی دونوں بڑی جماعتوں کی مخاصمت کے تناظر میں ملک میں مڈٹرم الیکشن نہیں ہونا چاہئئں۔درخواست میں کہا گیا ہے جب تک اٹھارہویں ترمیم کے مقدمہ کا فیصلہ نہیں ہوجاتا، اس وقت مڈٹرم الیکشن کا کوئی بھی امکان روکا جائے۔