تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کراچی:فائرنگ سے 3 پولیس اہلکاروں سمیت چارافرادہلاک

جنگ نیوز -
کراچی ... کراچی میں فائرنگ کرکے3 پولیس اہلکاروں سمیت چارافرادکوقتل کردیا گیا۔پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد مبینہ ٹاؤن تھانے کی حدود میں واقع قائد اعظم کالونی میں سرچ آپریشن بھی کیا گیا۔گلشن اقبال کے علاقے قائد آعظم کالونی میں جرائم میں ملوث ایک ملزم کو پولیس کے حوالے کرنے پردو گروپوں میں تصادم ہو ا، اوردونوں جانب سے فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا، صورت حال پر قابو پانے کے لیے مبینہ ٹاؤن تھانے کی نفری موقع پر پہنچی تو ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر بھی فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں تھانے کے ہیڈ محرر ظاہر شاہ اور کانسٹیبل مقصود شدید زخمی ہوگئے،جنھیں فوری طور پر نجی اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ طبی امداد فراہم کیے جانے کے دوران چل بسے ،واقعے کے بعد گلشن اقبال کے ہی علاقے ڈالمیا میں بھی کشیدگی پھیل گئی اورنامعلوم افرادکی اندھادھند فائرنگ سے دو خواتین زخمی ہوگئیں،ادھر قائد اعظم کالونی میں مشتبہ ملزمان کی اطلاع پر پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن بھی کیا گیا،لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔رات گئے گلستان جوہر کے علاقے بختارو گوٹھ میں نامعلوم ملزما ن نے تھانہ گلستان جوہر کے پولیس کانسٹیبل 45 سالہ مظفر کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا،پولیس نے واقعات کو ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ قرار دیا ہے،ادھر کورنگی کے علاقے چکرا گوٹھ سے بھی ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.