تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

سلامتی کونسل نے لیبیا کے حکام پرپابندیاں عائد کردیں

جنگ نیوز -
نیویارک ... اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے لیبیا کے رہنما معمرقذافی سمیت ان کے خاندان کے نوافراد اوردیگرسات اعلیٰ حکام پر پابندی عائد کردی۔نیو یارک میں لیبیا کی صورت حال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں پابندی کی قراداد متفقہ طورپرمنظورکرلی گئی۔جس کے تحت معمر قذافی ان کی بیٹی اور سات بیٹوں سمیت 16 افراد کے اثاثے منجمد اور بیرون ملک سفر پرپابندیاں عائدکردی گئی ہیں۔سلامتی کونسل کی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ قذافی حکومت نے عالمی انسانی حقوق کی خلاف وزری کی ۔لیبیا میں ہلاکتوں اور تشدد کی انٹرنیشنل کریمنل کورٹ میں تفتیش کی جائیگی ۔اجلاس میں لیبیا میں مظاہرین پر تشدد فوری بند کرنے کا مطالبہ بھی کیاگیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.