5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
غلطیاں دہراتے رہے تو وطن واپسی کا سفر شروع ہو جائیگا، آفریدی
جنگ نیوز -
کولمبو…پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ بڑی ٹیم کے خلاف فتح یقیناً خوش آئند ہے لیکن میچ میں جو غلطیاں کیں انہیں دہرایا گیا تو ٹیم کی وطن واپسی کا سفر شروع ہو جائے گا۔ یہ بات انہوں نے جیونیوز کے پروگرام کیپٹنز کارنر میں عتیق الرحمان کو دیئے گئے انٹرویو میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہر لڑکے کو پتا ہے کیا غلطیاں ہو رہی ہیں، غلطیاں دہرائیں تو وطن واپسی کا سفر شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف میچ کے آخر میں کھلاڑی کچھ ریلکس کر گئے تھے۔