5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آج گڑھی خدا بخش پہنچ رہے ہیں
جنگ نیوز -
گڑھی خدا بخش …سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آج شہید بے نظیر بھٹو کے مزار پر حاضری دینے کے لئے گڑھی خدا بخش پہنچ رہے ہیں ۔شاہ محمود قریشی گڑھی خدا بخش آنے کے لئے ملتان سے روانہ ہوگئے ہیں ۔ راستے میں انہوں نے گھوٹکی کے قریب مسلم لیگ فکشنل سندھ کے صدر مخدوم سید احمد محمود سے بھی ملاقات کی ۔ سابق وزیرخارجہ کموں شہید میں غوثیہ جماعت کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے جس کے بعد گڑھی خدا بخش روانہ ہو جائیں گے اور وہاں شہید بے نظیر بھٹو کے مزار پر حاضری دیں گے ۔