5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
لاہور میں لوگ آج بھی برف سے کھیلتے رہے
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور میں گزشتہ روز ہونے والی ژالہ باری کے اثرات آج بھی سڑکوں اور گھروں میں دیکھنے کو ملے۔ لوگ ہاتھوں اور بیلچوں سے ایک دوسرے پر برف پھینکتے رہے۔لاہور میں ژالہ باری سے سڑکوں ، گلیوں اور گھروں میں برف کے ڈھیر لگ گئے۔ برف اتنی زیادہ تھی کہ وہ ایک دن میں پگھل نہ سکی، لوگ آج بھی گھروں کے اندر اور باہر برف سے لطف اندوز ہوتے رہے۔ بچوں اور بڑوں نے ایک دوسرے پر برف پھینکی۔ جبکہ بعض نے تو برف سے مجسمے بنانے کی بھی کوشش کی۔