5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
روس بنگلہ دیش میں پہلا ایٹمی بجلی گھر قائم کر ے گا
جنگ نیوز -
ڈھاکا …ملک میں توانا ئی کی ضر ورت کو پورا کر نے کے لیے بنگلہ دیش کی حکو مت نے روس کے تعا ون سے ملک کا پہلا ایٹمی بجلی گھر قائم کر نے کا فیصلہ کیا ہے جس سے دو ہزار میگا واٹ بجلی پید ا کی جاسکے گی۔بنگلہ دیش کی بڑ ھتی ہو ئی آبادی کے ساتھ ساتھ ملک میں بجلی کی ضر ورت میں بھی تیزی سے اضا فہ ہو رہا ہے اور گیس سے چلنے والے پا و ر ہاؤس اس ضر ورت کو پوراکرنے کے لیے نا کا فی ہیں ۔ رو س نہ صرف ایٹمی بجلی گھر قائم کر نے میں بنگلہ دیش کے ساتھ تعاو ن کرے گا بلکہ اسے چلا نے کے لیے وہا ں کے اسٹا ف کو تکینکی تربیت اور یو رینیم کی سلا خیں بھی فراہم کر ے گا ۔