تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

لورالائی:این او سی کے بغیر سفر کرنیوالے سوئس باشندے کو روک لیا گیا

جنگ نیوز -
لورالائی . . . . . . سوئٹزرلینڈ کے ایک شہری کواین او سی نہ ہونے پر کوئٹہ کے راستے پنجاب جاتے ہوئے لورالائی میں روک کرکوئٹہ واپس بھیج دیا گیا۔اسٹنٹ کمشنر لورالائی شہک بلوچ نے جیو نیوز کوبتایا کہ سوئٹزرلینڈ کا شہری مارکوتفتان سے کوئٹہ کے راستے پنجاب جارہا تھا تاہم لیویز نے اسے این او سی نہ ہونے پر لورالائی میں روک کر کوئٹہ واپس بھجوادیا۔شہک بلوچ نے بتایا کہ مارکو کے پاس دیگر سفری دستاویزات مکمل ہیں تاہم محکمہ داخلہ سے این او سی حاصل کرکے اپنا سفر جاری رکھ سکتا ہے۔بعد ازاں اسے لورالائی سے کوئٹہ لایا گیا جہاں اس نے محکمہ داخلہ میں این او سی کیلئے درخواست جمع کرادی۔اس ضمن میں صوبائی سیکرٹری داخلہ بلوچستان اکبردرانی کا کہنا ہے کہ مارکو سبی کے راستے یا ہوائی جہاز کے ذریعے پنجاب جاسکتا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.