5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی: غیر سرکار ی تنظیم کے تحت تعلیمی میلہ
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . سہولیات اور تفریح کے مواقعوں سے محروم ساحلی علاقوں کے طالب علموں کیلئے ایک غیر سرکاری تنظیم کے تحت رنگارنگ تعلیمی میلے کا اہتمام کیا گیا۔ کراچی کے علاقے کیماڑی ٹاون میں ہونیوالے تعلیمی میلے کا عنوان صاف ماحول اور روشن مستقبل تھا۔میلے کا مقصد ساحلی علاقوں کے بچوں کو تفریح کا موقع فراہم کرنے کے ساتھ ان میں اپنے قدرتی ماحول سے محبت کا جذبہ پیدا کرنا تھا۔تعلیمی میلے میں ساحلی علاقوں کے19 سرکاری اور نجی اسکولوں کے بچوں نے حصہ لیا۔میلے میں بچوں نے اپنے ہاتھ سے بنائے گئے مختلف پروجیکٹس بھی نمائش میں رکھے جس میں ماحولیا تی آلودگی کو اجاگر کیا گیا تھا۔بچوں کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے میجک شو کا بھی اہتمام کیا گیا۔