تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

بھارت:چندی گڑھ میں رنگا رنگ پھولوں کی نمائش

جنگ نیوز -
چندی گڑھ . . . . . بھارتی شہر چندی گڑھ میں خوشبو بکھیرتے رنگ برنگے پھولوں کی نمائش ہوئی۔جہاں مختلف رنگ کے گلاب لوگوں کی توجہ کا خصوصی مرکز رہے۔ رنگا رنگ پھول میلہ ،ایشیا کے بڑے فلاور شوز میں شمار کیاجاتا ہے۔ نمائش کا مقصد لوگوں کو گلاب کی بے شمار اقسام سے متعارف کرانا تھا۔اس کیلئے چھیالیس ایکڑ رقبے پر پھیلے باغ میں پھولوں کے بادشاہ گلاب کی ساڑھے آٹھ سو مختلف اقسام رکھی گئیں۔ پھول میلے میں بتیس ہزار سے زیادہ مختلف پودوں کی نمائش بھی کی گئی۔ مقامی افراد کے علاوہ دنیا بھر سے آئے سیاح بھی اس خوب صورت نمائش سے لطف اندوز ہوئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.