تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

گوجرانوالہ: کامونکی میں 30جوڑوں کی اجتماعی شادی

جنگ نیوز -
گوجرانوالہ . . . . . گوجرانوالہ کی تحصیل کامونکی میں تیس جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب منعقد کی گئی۔مقامی شادی ہال میں اس تقریب کا اہتمام جماعت اہلسنت کی جانب سے کیا گیا جس میں نوبیاہتا جوڑوں کوپچاس ،پچاس ہزار روپے مالیت کا جہیز دیا گیا۔جماعت اہلسنت کے رہنما قاری خدابخش نے بتایا کہ اجتماعی شادی کا انعقاد میلادالنبیﷺ کے سلسلے میں ہر سال کیا جاتا ہے جس میں شریک جوڑوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ شادی جوڑوں کی تعداد بڑھا کر آنحضور ﷺ کی عمر کے برابر تریسٹھ کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.