5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پیپلز پارٹی کیخلاف کوئی گروپ نہیں بنارہا،شاہ محمود قریشی
جنگ نیوز -
سکھر . . . . . سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وہ پیپلز پارٹی کے خلاف کوئی گروپ نہیں بنارہے۔وہ ملتان سے گڑھی خدابخش بھٹوجاتے ہوئے سکھر بائی پاس پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وہ اپنی ہی پارٹی میں تفریق نہیں چاہتے،صدر زرداری کی مصروفیت کے باعث ان سے ملاقات نہیں ہوئی تاہم صدر سے انکی جلد ملاقات متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارتوں کی پرواہ پہلے تھی نہ اب ہے ،تاہم انکا کہنا تھا کہ پاکستان کو کشکول توڑنا ہوگا اور سر اٹھاکر جینے کا یہ موقع ہاتھ سے گنوانا نہیں چاہیے۔اس سے قبل اوباڑو میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے فلسفے سے تجدید عہد کیلئے گڑھی خدابخش بھٹو جا رہے ہیں۔