5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
غزہ: اسرئیلی طیارے کی بمباری ،ایک فلسطینی جاں بحق ،2 زخمی
جنگ نیوز -
غزہ: اسرئیلی طیارے کی بمباری ،ایک فلسطینی جاں بحق ،2 زخمی
مقبوضہ بیت المقدس…غزہ میں اسرئیلی طیارے کی بمباری سے ایک فلسطینی جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق جنوبی غزہ میں اسرائیلی فضائیہ کی بمباری سے ایک شخص ہلاک جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے، اسی علاقے میں گزشتہ ہفتے بھی اسرائیلی طیاروں کی فائرنگ سے ایک فلسطینی جاں بحق ہوگیا تھا۔