تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

لیبیاسے پاکستانیوں کے انخلا کیلئے روٹس کاجائزہ لیاجارہاہے،دفتر خارجہ

جنگ نیوز -
اسلام آباد ... ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ لیبیا میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کے انخلا کیلئے روٹس کا جائزہ لیا جارہا ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لیبیا میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کے انخلا کیلئے دوست ممالک چین،ترکی،تیونس ،الجزائر اور مصر سے رابطے میں ہیں۔انھوں نے کہاکہ پاکستانیوں کا ایک گروپ سمندری راستے سے ترکی پہنچ چکا ہے جن کی وطن واپسی کے لیے انتظامات کیے جارہے ہیں،پاکستانیوں کا دوسرا گروپ سرحد پارکرکے الجزائر میں داخل ہوگیا ہے جہاں پاکستانی سفارت خانہ ان کی وطن واپسی کے انتظامات کررہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.