5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
لاس اینجلس میں83 ویں اکیڈمی ایوارڈ کی تقریب جاری
جنگ نیوز -
لاس اینجلس ... لاس اینجلس میں83 ویں اکیڈمی ایوارڈ کی تقریب جاری ہے ۔جس میں مختلف کیٹیگریز میں ایوارڈکا اعلان کیا جارہا ہے ۔کوڈک تھیٹرمیں جاری اس شاندار تقریب کی کمپیئرنگ جیمز فرینکو اور اینا ہیتھوے کررہی ہیں۔تقریب میں پہلے ایوارڈ کا اعلان آرٹ ڈائریکشن فلم کا کیا گیا ۔جس کا اعلان معروف اداکار ٹام ہینکس نے کیا ۔آرٹ ڈائریکشن فلم کا آسکر ایوارڈ فلم ایلس ان ونڈرلینڈکو دیا گیا۔جبکہ بہترین معاون اداکارہ کا اکیڈمی ایوارڈ دی فائٹر کی ادا کارہ میلیسا لیونے حاصل کیا۔اینیمیٹڈ فلم کا ایورڈٹوئے سٹوری تھری کے نام رہا ۔ کوڈک تھیٹر کے باہر ہالی وڈ بولیوارڈ پراسٹارز کے استقبال کے لیے شاندارریڈکارپٹ بچھایا گیاہے۔بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے اپنے شوہر اور معروف اداکار ابھیشک بچن کے ہمراہ ریڈکارپٹ آئیں۔آسکر ایوارڈ کی تقریب میں اے آررحمان ،ملائیکہ شراوت اوراشیتوش گوارکر بھی شریک ہیں۔آسکر میں بہترین فلم کے ایوارڈ کے لئے دس فلموں کو نامزد کیا گیا ۔جن میں دی کنگز اسپیچ،انسیپشن،بلیک سوان،دی فائٹرونٹرز بون،ٹوئے سٹوری تھری،127آورز،دی کڈزآر آل رائٹ،ٹریوگرٹ اوردی سوشل نیٹورک میں ایوارڈ کیلئے سخت مقابلہ ہے۔