5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
شیخوپورہ : آئل ٹینکر اور مسافر وین میں تصادم،5افرادہلاک ،16 زخمی
جنگ نیوز -
شیخوپورہ ... شیخوپورہ کے نواحی علاقے جھامکے کے قریب آئل ٹینکر اور مسافر وین کے ٹکرانے کے نتیجہ میں5افرادہلاک جبکہ16شدید زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حادثہ شیخوپورہ سرگودھا روڈ پر تیز رفتاری کے باعث پیش آیامسافر ویگن شیخوپورہ سے فاروق آباد جا رہی تھی کہ سامنے سے آنیوالے آئل ٹینکر سے تیز رفتاری کے باعث ٹکرا گئی ۔ جس سے5افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 16زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔متعددزخمیوں کی حالت نازک بتائی جا تی ہے۔