تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

آسکر میلہ: فلم’دی کنگز اسپیچ‘2010کی بہترین فلم قرار

جنگ نیوز -
لاس اینجلس…فلمی دنیا کے سب سے بڑے اور معتبر ایوارڈ کی تقریب امریکا کے شہر لاس اینجلس میں جاری ہے جہاں2010کی بہترین فلم ’دی کنگز اسپیچ‘ کو قرار دیا گیا ہے۔ عالمی میلے میں فلموں سے متعلق 24 مختلف شعبوں میں ایوارڈ دیے جارہے ہیں،اب تک دیئے گئے ایوارڈز میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا ہے،تاہم انسیپشن اب تک کی دوڑ میں سب سے آگے ہے 4 ایوارڈز حاصل کر کے، ٹوم ہوپر نے فلم دی کنگ اسپیچ کیلئے بہترین ڈائرکٹر کا آسکرایوارڈ جیت لیا۔ بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ فلم دی فائٹر کی میلسیا لیو نے جیت لیا، ٹوائے اسٹوری 3 نے بہترین اینی میٹڈ فلم کا ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ ڈنمارک کی فلم ’ان اے بیٹر ورلڈ‘ بہترین غیرملکی فلم کے ایوارڈ کی حقدار قرار پائی جبکہ بہترین معاون اداکار کاایوارڈ فلم فائٹر کے کرسچیئن بیل لے اڑے جن کی آسکر میں یہ پہلی نامزدگی تھی۔ میوزک میں اوریجنل اسکور کا ایوارڈ ٹرینٹ ویزنر اور ایٹی کس روز کو فلم سوشل نیٹ ورک کے لیے دیا گیا ، یہ ٹرینٹ ویزنر اور ایٹی کس روز کی بھی آسکر ایوارڈ کے لیے پہلی نامزدگی تھی۔ ساونڈ مکسنگ کا آسکر ایوارڈ انسیپشن کے لیے ساونڈ مکسنگ ٹیم کو دیا گیا اور بہترین ساونڈ ایڈیٹنک کا ایوارڈ بھی انسیپشن کو ہی دیا گیا جس کی ساونڈ ایڈیٹنگ رچرڈ کنگ نے کی ہے اور انھوں نے ہی ایوارڈ وصول کیا۔ بہترین اداپٹڈ اسکرین پلے کا ایوارڈ سوشل نیٹ ورک کو دیا گیا ہے، ایرون سورکن نے اس فلم کا اسکرین پلے لکھا ہے، بہترین مختصر اینیمیٹڈ فلم کا ایوارڈ دی لوسٹ تھنگ کے حصے میں آیا، ایلس ان ونڈر لینڈ کو بہترین کوسٹیوم ڈیزائننگ کا آسکر ایوارڈ دیا گیا ہے، مختصر دستاویزی فلم کا آسکرایوارڈ اس سال اسٹرینجرز نو مور نے جیتا، مختصرلائیو ایکشن فلم کا ایوارڈ گاڈ آف لو نے حاصل کیا، بہترین ویژول افیکٹس کا آسکر اس سال اسیپشن کے حصے میں آیا اور بہترین فلم ایڈیٹنگ کا آسکر ایوارڈ دی سوشل نیٹ ورک نے جیتا۔ بہترین اینیمیٹد فلم کا ایوارڈ ٹوائے اسٹوی 3 نے حاصل کیا، بہترین آرٹ ڈائریکشن کا ایوارڈ ایلس ان ونڈر لینڈ کے حصے میں آیا، بہترین سنیماٹو گرافی کا ایوارڈ بھی انسیپشن ہی لے اڑی، بہترین میک اپ کا ایوارڈفلم دی وولف مین نے جیت لیا، فلم کے لیے بہترین اوریجنل میوزک اور گانے کا ایوارڈ فلمٹوائے اسٹوری 3 کے گانے وی بیلونگ ٹوگیتھرنے حاصل کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.