تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

امریکا اوراتحادی ممالک کی لیبیا کی فضائی حدود پر قدغن لگانے کی تیاریاں

جنگ نیوز -
واشنگٹن…فارن ڈیسک…اوباما انتظامیہ نے لیبیا پر نو فالائی زون کی پابندیاں عائد کرنے کے لیے یو رپی یونین اور ناٹو ممالک سے مشاورت کی ہے۔ ایسے کسی بھی اقدام کے لیے سلامتی کونسل کے 15رکن ممالک کی مشاورت ضروری ہے۔ امریکی اخبار’نیو یارک ٹائمز‘ کے مطابق اوباما انتظامیہ نے یورپی یونین اور دیگر اتحادی حکومتوں کے ساتھ مشاورت کی ہے کہ وہ کرنل معمر قذافی کی حمایتی فوج کی طرف سے شہریوں کے قتل عام کو روکنے کے لیے لیبیا پرنو فلائی زون کی پابندیاں عائد کرنے پر تیا رہے۔بین الاقوامی برادری کا دباوٴ قذافی پر بڑھتا جا رہا ہے اٹلی نے لیبیا کے ساتھ2008کے معاہدے کو معطل کردیا ہے جس میں عدم تشدد کلاز شامل تھی۔ اب وہ مستقبل میں لیبیا میں امن قائم کرنے کے لیے کسی بھی آپریشن میں حصہ لے سکتا ہے اور کسی بھی ممکنہ صورت حال میں اپنے ملٹری بیس استعمال کرسکتا ہے۔وائٹ ہاوٴس،اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ اور پنٹاگان حکام نے یورپی یونین اور ناٹو کے ساتھ بات چیت کی ہے کہ لیبیا پر فلائٹ پابندیاں کیسے عائد کی جائیں۔ اعلیٰ امریکی حکام کے مطابق اس سلسلے میں ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔اقوام متحدہ کے ایک سفارت کار کے مطابق ایسے کسی بھی ایکشن کے لیے سلامتی کونسل کے15ممالک کی مشاورت ضروری ہے۔اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون کی آج لیبیا کے مسئلے پر اوباما سے ملاقات کر رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.