تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

جنگ نیوز -
اسلام آباد…ملک کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی بارشوں کا نیا سلسلہ آج شروع ہونے کی پیشن گوئی کی گئی ہے جبکہ منگل اور بدھ کو مری سمیت گلیات، نیلم ویلی، گلگت بلتستان اور کشمیر میں برف باری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پیر/منگل/بدھ کے دوران بلوچستان کے اکثر مقامات پر مزید بارش کا امکان ہے۔ پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے بالائی علاقوں میں رواں ہفتے کے دوران بارش کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔ آئندہ24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ، ژوب اور قلات ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب، ڈیرہ غازی خان ڈویژن ، گلگت بلتستان/کشمیر اور خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے، گزشتہ24 گھنٹوں کے دوارن ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہا، تاہم کوئٹہ، پشاور اور ڈی آئی خان ڈویژن میں بعض مقامات پر بارش ریکارڈ کی گئی، سب سے زیادہ بارش پارا چنار میں15 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ آج سب سے کم درجہ حرارت کالام، ہنزہ میں منفی6 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، اسلام آباد میں04، لاہور11، کوئٹہ06، مظفرآباد05، ملتان11، کراچی15، پشاور06، گلگت02، مری منفی3، اور فیصل آباد میں10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.