5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
عوامی غیض وغضب کے لاوے کا اگلا شکار پاکستان ہے،امریکی اخبار
جنگ نیوز -
نیو یارک…فارن ڈیسک… عرب ریاستوں میں عوامی غیض و غضب کے بعد پاکستان اب اس عوامی غصے کے لاوے کا شکار ہونے والا ہے۔ امریکا نے ہمیشہ پاکستان کی حکمران اشرافیہ اور آمروں کے ساتھ اپنے آپ کو خوش رکھا اور پاکستانی قوم کو ہمیشہ نظر انداز کیا۔امریکا کی یہ حکمت عملی انتہائی غلط ہے۔امریکی اخبار’بوسٹن گلوب ‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکا پاکستان کی حکمران اشرافیہ کے ساتھ تعلقات بنانے میں مصروف رہا اور پاکستانی عوام کے کے دکھ اور مسائل کو نظر انداز کرتا رہا ۔اہم ترین پاکستانی قوم کے ساتھ امریکا کی یہ حکمت عملی غلط ہے عام طور پر امریکا نے پاکستان میں ہر آنے والے آمر کے ساتھ اپنے کو محفوظ اور سکھی سمجھااور ب اس کے علاوہ پاکستان میں ہونے والے تمام واقعات کو نظر انداز کرتا رہا۔نصف درجن سے زیادہ عرب ریاستوں میں پلنے والا لاوا اب پاکستان میں جنم لے رہا ہے۔60فی صد پاکستانیوں کی روزانہ کی آمدنی دو ڈالر سے بھی کم ہے،گزشتہ تین سال میں بے روزگاری میں تین گنا اضافہ ہوا۔امریکی اخبار کے مطابق عرب ریاستوں میں پیدا ہونے والے عوامی غیض وغضب کے لاوے کا شکار آئندہ پاکستان ہے۔