5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
لیبیا میں موجود18 ہزار پاکستانی وطن واپسی کے منتظر
جنگ نیوز -
اسلام آباد…لیبیا میں موجود اٹھارہ ہزار پاکستانی وطن واپسی کے منتظر ہیں، جب کہ باسٹھ سے زائد پاکستانی پاسپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے سرحد پر پھنس کر رہ گئے ہیں۔وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے قومی اسمبلی میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ لیبیا میں موجود اٹھارہ ہزار پاکستانیوں کو وہاں سے بحفاظت نکالنے کیلئے کوششیں جاری ہیں اور اگر صورتحال مزید خراب ہوئی تو فوری اقدامات کیے جائیں گے۔حنا ربانی کھر نے کہا کہ لیبیا میں دوسو پاکستانیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جنھیں وہاں سے نکالنے کی جد جہد بھی جاری ہے۔ان کاکہنا تھا کہ مصر اور دیگر ملکوں کی خراب صورتحال سے پاکستانی بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔مصر میں پاکستانی سفارتی حکام نے کہا ہے کہ مصر اور لیبیا کی سرحد پرباسٹھ سے زائدایسے پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں جن کے پاس پاسپورٹ نہیں ہیں،لیبیا کے سرحدی شہر سیلوم میں ان کے لیے ایک کیمپ قائم کردیا گیا ہے، پاسپورٹ جاری کرنے کے بعد انھیں وطن بھیج دیا جائے گا۔