تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

حکومت کوکام کرنے دیں، ٹانگیں نہ کھینچی جائیں ،وزیر داخلہ

جنگ نیوز -
کراچی . . . . . وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک کاکہناہے کہ حکومت کوکام کرنے دیا جائے، ٹانگیں نہ کھینچیں جائیں ورنہ ایساآنیوالی حکومت کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے ۔یہ بات انہوں کراچی آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگومیں کہی۔ رحمان ملک نے چیلنج کیاکہ اس وقت ملک میں کوئی سیاسی قیدی نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میثاق جمہوریت میں ایساکہیں نہیں لکھاہوا ہے کہ باتیں منوانے کیلئے ڈیڈ لائنیں دی جائیں۔ وفاقی وزیرداخلہ نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی قیادت کاسیاسی لڑائی جھگڑے کاکوئی ارادہ نہیں،مفاہمتی پالیسی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ایک سوال پر رحمان ملک نے کہا کہ ملک میں چھانگامانگا سیاست اورلوٹا کریسی نہ کی جائے جب کہ عرب ممالک کے واقعات کاپاکستان سے کوئی موازنہ نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.