تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

این آئی سی ایل اسکینڈل کا آڈٹ کرنیوالے افسر کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

جنگ نیوز -
کراچی . . . . . سندھ ہائیکورٹ نے ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل آڈٹ شہزاد علی خان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔شہزاد علی خان کا کہنا ہے کہ این آئی سی ایل کی آڈٹ رپورٹ میں تاخیر اور اسکا رخ تبدیل کرنے سے متعلق دھمکیاں ملی تھیں جس کے بعد جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا گیا۔جسٹس اطہر سعید اور جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل بینچ نے ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل آڈٹ شہزاد علی خان کے وکیل کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔عدالت میں رفیق کلہوڑ ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے کہ انکے موکل سپریم کورٹ کے حکم پراین آئی سی ایل کرپشن کیس کی آڈٹ ٹیم کی سربراہی کررہے ہیں ۔انہوں نے بتایاکہ شہزادعلی خان کو ہراساں کیا جارہاتھاتاکہ17 مارچ کوسپریم کورٹ میں این آئی سی ایل کیس کی سماعت کے دوران آڈٹ رپورٹ بروقت پیش نہ کی جاسکے۔عدالت نے وکلا اور تفتیشی افسر کا موقف سننے کے بعد ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل آڈٹ شہزاد علی خان کو ڈھائی لاکھ روپے زرضمانت جمع کرانے پرفوری رہائی کاحکم جاری کردیا۔ اور ریمارکس دیئے کہ شہزاد علی خان اٹھارہ گریڈ کے افسر ہیں اور این آئی سی ایل کا اسپیشل آڈٹ کر رہے ہیں آئندہ انکے خلاف کوئی بھی مقدمہ عدالت یا اعلیٰ حکام سے اجازت لئے بغیر نہ درج کیاجائے۔ڈپٹی ڈائریکٹر آڈٹ شہزاد علی خان کیخلاف این آئی سی ایل کے ڈرائیور آصف کی مدعیت میں سنگین نتائج کی دھکمیاں دینے کے الزام میں صدر تھانے میں24 فروری کومقدمہ درج کیاگیا تھا۔ سپریم کورٹ کی ہدایت پراین آئی سی ایل اسکینڈل کااسپیشل آڈٹ کرنے والی ٹیم کے سربراہ ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل آڈٹ شہزاد علی خان کا کہناہے کہ آڈٹ رپورٹ میں تاخیر کرنے اور اسکا رخ بدلنے سے متعلق ٹیلی فون پر دھمکیاں دیں گئی تھیں اور انکار پر انہیں جھوٹے مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا۔یہ بات انہوں نے آرٹلری میدان تھانے میں جیو نیوز سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہی،ڈُپٹی ڈائریکٹرکمرشل آڈٹ شہزاد علی خان کا کہنا تھا کہ وہ سپریم کورٹ کی ہدایت اورآڈیٹرجنرل کے حکم پراین آئی سی ایل کا اسپیشل آڈٹ کررہے تھے کہ24فروری کوانہیں دفترسے گرفتار کرلیاگیا،شہزاد علی خان نے انکشاف کیا کہ این آئی سی ایل میں بڑے پیمانے پرگھپلے کئے گئے ہیں،وہ تمام راز اپنی رپورٹ میں فاش کردیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.